جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

بھارتی وزیر کا 700 دلہنوں کوشرابی شوہروں کی دھلائی کیلئے لکڑی کے بلے کا تحفہ

datetime 3  مئی‬‮  2017 |

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیر  گوپال بھرگاوا  نے  اجتماعی شادی کی تقریب میں شرابی شوہروں کو سبق سکھانے کے لیے 700 دلہنوں کو لکڑی کا بلا  تحفے میں دے دیا، دلہنیں  بلے  سیشرابی شوہر سے نمٹ سکیں گی  ۔ بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 700 بھارتی جوڑوں کی شادی کی گئی جب کہ

تقریب میں ریاستی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بھارتی وزیر گوپال بھرگاوا نے 700 دلہنوں کو لکڑی کا بیٹ (جو عموما گھروں میں کپڑے دھونے میں استعمال ہوتا ہے) تحفے میں دیا تاکہ وہ ایسے شوہروں سے نمٹ سکیں جو شراب کے عادی ہیں جب کہ بیٹ پر لکھا گیا تھا  یہ شرابیوں کو سبق سکھانے کے لیے ہے اور پولیس اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔اپنے انٹرویو میں بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ بیٹ کا تحفہ دینے کا اصل مقصد دیہی علاقوں کی خواتین کی حالت زار پر توجہ دلانا تھا جو اپنے شرابی شوہروں کے گھریلو تشدد سے پریشان ہیں جب کہ اکثر ان کی طرف سے یہ شکایات سامنے آتی ہیں کہ ان کے شوہر شراب پینے کے بعد ان پر تشدد کرتے ہیں اور جو تھوڑا بہت پیسہ وہ کماتی ہیں وہ بھی چھین کر شراب نوشی میں اڑا دیتے ہیں۔بھارتی وزیر نے تمام دلہنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے اپنے شرابی شوہروں کو منانے کی کوشش کریں مگر ان کی جانب سے انکار پر زبان کے بجائے لکڑی کے اس بیٹ سے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دلہنوں کو یہ بیٹ دینے کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں انہیں تشدد کرنے پر اکسا رہا ہوں بلکہ اس کا مقصد خواتین پر ہونے والے تشدد کو روکنا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کئی بھارتی ریاستوں نے شراب نوشی کے خلاف کریک ڈان شروع کررکھا ہے اور وہ مختلف طریقوں سے شراب پر پابندی عائد کررہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…