اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کے ایک اور کھلاڑی نے وسیم اکرم کا 29 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 3  مئی‬‮  2017 |

بارباڈوس (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے بارباڈوس میں وسیم اکرم کا 29 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔بارباڈوس میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 56 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم سے منفرد ریکارڈ چھین لیا۔

کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد عباس کی یہ کارکردگی بارباڈوس میں کسی بھی پاکستانی فاسٹ باؤلر کی اب تک کی سب سے بہترین باؤلنگ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 1988 کے ٹیسٹ میچ میں 73 رنز کے عوض چار وکٹیں لی تھیں۔بارباڈوس میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہے جنہوں نے 2000 میں اسی گراؤنڈ پر 121 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لی تھیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…