اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

جنگ کی دھمکی،صورتحال انتہائی کشیدہ،بھارت نے نیا ڈرامہ شروع کردیا،بھارتی فوج نے خطرناک اعلان کردیا

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے پاکستانی فوج پر لائن آف کنٹرول پرگشت کرنے والے 2فوجیوں کو ہلاک کرکے انکی لاشیں مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جوابی کاروائی کی دھمکی دیدی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فوج کی شمالی کمان کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ لائن آف کنٹرول کے ضلع پونچھ میں کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پیش آیا۔بھارتی فوج نے جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے ۔

بیان میں الزام لگایا گیاکہ پاکستانی فوج نے پہلے ایل او سی پر قائم بھارتی فوج کی دو فارورڈ چوکیوں پر بلااشتعال مارٹر گولے اور راکٹ داغے اور پھر ساتھ ہی پاکستانی ‘بارڈر ایکشن ٹیم’ نے ان چوکیوں کے درمیان گشت کرنے والے فوجیوں پر حملہ کر دیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پاکستانی فوجیوں نے 2 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشیں مسخ کر دیں۔بیان میں اس مبینہ اقدام کو عسکری روایات کے منافی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی اس قابلِ نفرت حرکت کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ بھارتی فوج نے بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔پاکستان کی فوج کی جانب سے اس واقعے کے بارے میں تاحال سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم عسکری ذرائع نے انڈین فوج کے دعوے کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔خیال رہے کہبھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج پر کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول کے علاقے میں حملے کا یہ الزام ایک ایسے وقت میں لگایا گیا ہے جب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان بھارت کے دورے پر ہیں۔طیب اردگان نے اپنے دورے کے آغاز سے قبل ایکبھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نہ صرف انڈیا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ بحال کرے بلکہ اس سلسلے میں ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مزید ہلاکتیں نہیں ہونے دینی چاہییں۔ کثیر الملکی بات چیت کے ذریعے جس میں ہم بھی شریک ہو سکتے ہیں ہمیں اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…