لندن( آئی این پی )آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر تمام ججز کا فیصلہ وزیراعظم کے خلاف آتا تو اچھا ہوتا، آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اکٹھے ہوں گے ، (ن) لیگ پنجاب اور پی پی سندھ میں حکومت بنائے گی ، عمران خان اکیلے دونوں پارٹیوں کو شکست نہیں دے سکتے وہ حکومت کے خلاف تحریک میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں ۔
پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عوام میں آگاہی کا کریڈیٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے ، عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ بالکل درست ہے مگر عمران خان اکیلے (ن) لیگ اور پی پی کو شکست نہیں دے سکتے ،انہیں چاہیے کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اکٹھے ہوں گے ، (ن) لیگ پنجاب اور پی پی سندھ میں پھر سے حکومتیں بنا لیں گی ، تمام ججز وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیتے تو اچھا ہوتا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزررہا ہے ، ہم پاکستان کے بغیر کچھ بھی نہیں مگر پاکستان پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں ، مسلم لیگ (ن) اور پی پی نے باریاں لگا رکھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات خراب ہیں ہر کوئی ملک چھوڑنا چاہتا ہے ، بھارتی وزیراعظم کے پاکستان کے خلاف خطرناک عزائم ہیں ، بھارت کشمیر کا غیر فوجی حل چاہتا ہے کیونکہ وہ پاکستانی فوج کی طاقت سے آگاہ ہے ، پاکستان قیامت تک قائم ودائم رہے گا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ دبئی اور امریکہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی وہ پاکستان کے خلاف تھے، بھارت کشمیر کا غیر فوجی حل چاہتا ہے کیونکہ وہ پاکستانی فوج کی طاقت سے آگاہ ہے ، پاکستان قیامت تک قائم ودائم رہے گا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ دبئی اور امریکہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی وہ پاکستان کے خلاف تھے