ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ وہ شمالی کوریا کی طرف آنے والی امریکی ایٹمی آبدوز کو حملہ کر کے سمندر میں غرق کے دے گا۔ امریکا نے کوریا کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی خاص آبدوز مشی گن کوریا کی طرف روانہ کی تھی جہاں پہلے سے امریکی بحری بیڑہ کارل ولسن موجود ہے۔مشی گن آبدوز دور گائیدڈ میزائلوں سے لیس ہے ،کورین خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق چاہے یہ
ایٹم بموں سے لیس امریکی بحری بیڑہ ہو یا ایٹمی آبدوز یہ ہماری فوجی طاقت کا سامنا نہیں کر سکتے۔یاد رہے امریکی بحری بیڑہ جنوبی کوریا کی فوض کے ساتھ جنگی مشقیں کر رہا ہے اس سے پہلے کارل ولسن نے جاپانی بحریہ کے ساتھ بھی فوجی مشقیں کی ہیں۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم جلد دیکھو گئے کہ امریکا اسکا جواب کس طرح دے گا۔