اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بزرگ افراد کے روزانہ چائے پینے سے ان میں دماغی اور اکتسابی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق اگر بڑی عمر کے لوگ روزانہ کی بنیادوں پر چائے کا استعمال کریں تو ان میں ڈیمنشیا، الزائیمر اور اسی طرح کی دوسری دماغی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ 50 فیصد سے 86 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔البتہ اس مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ بزرگوں کے دماغ کو دواؤں سے کہیں زیادہ چائے سے فائدہ پہنچتا ہے جس کا روزانہ استعمال نہایت کم خرچ بھی ہے اور آسان بھی۔ مفید
اثرات کے لیے سبز یا سیاہ چائے کی کوئی قید نہیں بلکہ صرف اتنی سی شرط ہے کہ وہ صحیح معنوں میں’چائے کے پتوں’سے تیار کیا گیا ہو۔دماغی امراض سے بچاؤ میں چائے کے حیرت انگیز اثرات سے ان لوگوں کو بھی خوب فائدہ پہنچتا ہے جن میں خاندانی طور پر یعنی نسل در نسل دماغی بیماریوں کی تاریخ موجود ہے کیونکہ چائے میں شامل مختلف اجزاء اس جین کو بھی درست حالت میں رکھتے ہیں جو بڑی عمر میں خراب ہوکر الزائیمر، یادداشت کی خرابی اور اکتسابی صلاحیتوں میں کمی جیسے سنجیدہ مسائل کو جنم دیتا ہے۔