بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کاپانامہ کے معاملے پرمنہ بند کرنے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش ،ایازصادق بھی بول پڑے،بڑا دعویٰ

datetime 26  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہے جے آئی ٹی سے نواز شریف کے بری ہوجانے پر بھی نہیں مانیں گے‘آئندہ انتخابات میں اچھی پرفارمنس والوں کو ہی عوام ووٹ دیں گے اور لگتا ہے (ن) لیگ چاروں صوبوں میں حکومت بنا لیں گی ‘عمران خان کاپانامہ کے معاملے پرمنہ بند کرنے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش جھوٹااورمن گھڑت الزام ہے وہ ثبوت سامنے لائیں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو سردارایاز صادق نے کہا کہ پانامہ خاموشی پر عمران خان کو 10ارب روپے کی آفر کس نے اور کہاں دی ثبوت دیں جھوٹا الزام اور تہمت نہ لگائیں یہ من گھڑت کہانی ہے جس کا مذاق بن رہا ہے ساٹ ،،سردارایازصادق سپیکر قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ فیصلوں پر اختلافی نوٹ آتے رہتے ہیں لیکن فیصلہ وہ مانا جاتا ہے جو اکثریتی ججزپر مشتمل ہو لگتا ہے جے ائی ٹی کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آئے گا اور عمران خان اسے بھی تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صف علی زرداری کو پنجاب میں خوش آمدیدکہتے ہیں اور یہ جمہوریت کا حسن ہے کوئی کہیں جلسہ کرسکتا ہے لیکن آئندہ انتخابات میں قوم اسے ہی ووٹ دی گی جس نے پرفارمنس دکھائی ہو گی ،آج ایران کے دورے سے واپس آیا ہوں خوشی کی بات یہ ہے کہ ایران نے سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے وہ چاہتاہے پاکستان تمام اسلامی ممالک کو اکٹھا کرنیمیں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے کاغزات آئے تھے میں نے تفتیش کرنی تھی اور نہ ہی گواہوں کو بلانا تھا آج بھی اپنے فیصلے پر کھڑا ہوں‘ وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں جو تقریر کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کچھ باتیں اسمبلی اور کچھ سپریم کورٹ میں کہیں ۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی چھ وارڈوں میں تنظیم سازی ہوئی ہے اس یونین کونسل میں مشکل ہوئی

سردارایاز صادق نے کہا کہ یوتھ ایکسٹرا بناناپڑا شوق نوجوانوں کا قابل ستائش ہے‘ یہ میاں نواز شریف پر اعتماد کرنا ہے تاکہ 2018کیانتخابات میں کرداراداکریں ‘ لوگوں کی آنکھیں اور کان بننا ہے تاکہ ملک و صوبے کو خوبصورت بنائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…