راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی دو انتہائی با اثر شخصیات کے بیٹے سیاسی اکھاڑے میں اتر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کی دو انتہائی با اثر شخصیات چوہدری نثار علی خان اور سینیٹر چوہدری تنویر کے بیٹے سیاست کے اکھاڑے میں باضابط طور پر اتر گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیٹے نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں انتخابی حلقے میں باقاعدہ انتخابی سیکرٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لے آئے ہیں جہاں وہ عوامی مسائل سننے کے ساتھ ان کے حل کیلئے باقاعدہ احکامات جاری کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار کے صاحبزادے آئندہ عام انتخابات کے موقع پر ن لیگ کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ پر انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔ دوسری جانب ن لیگ راولپنڈی کی ایک اور با اثر شخصیت چوہدری تنویر اپنے دو بیٹوں بیرسٹر چوہدری دانیال اور اسامہ چوہدری کو میدان میں اتار چکے ہیں ۔توقع ظاہر کی جا رہی ہےچوہدری تنویر کے بڑے صاحبزادے چوہدری دانیال قومی اسمبلی جبکہ چھوٹے صاحبزادے اسامہ چوہدری صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ پر انتخابی دنگل میں حصہ لیں گے ۔دونوں صاحبزادوں نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کرتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے۔وقع ظاہر کی جا رہی ہےچوہدری تنویر کے بڑے صاحبزادے چوہدری دانیال قومی اسمبلی جبکہ چھوٹے صاحبزادے اسامہ چوہدری صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ پر انتخابی دنگل میں حصہ لیں گے ۔دونوں صاحبزادوں نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کرتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے۔