پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگ ڈٹ گئی،جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کے کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر 2018 تک اپنے عہدے پر موجود رہیں گے۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے جن کا اعلان خود وزیراعظم نوازشریف کریں گے ٗلہذا کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ انتخابات 2018 سے پہلے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جیسے ہی 2018 قریب آئیگا ٗ حکومت مخالف تحریکیں بڑھ چڑھ کر سامنے آئیں گی، لیکن ہم کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی مدت مکمل کریں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت صرف پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر تمام جماعتیں ہمارے خلاف احتجاج کررہی ہیں لیکن جس طرح 4 سال گزر گئے، اْسی طرح یہ ایک سال بھی مکمل ہوجائیگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آیا اور جہاں تک دو ججز کی بات ہے تو ماضی میں بھی اس طرح کے فیصلے آتے رہے ہیں، جن میں ججز نے اپنی رائے دی۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت وزیراعظم کو مجرم کی طرح پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس تمام ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آیا، لہذا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی ہمارے حق میں ہی فیصلہ دے گی۔طلال چوہدری نے کہا کہ جو لوگ اس وقت وزیراعظم کو مجرم کی طرح پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے۔ ہمارے پاس تمام ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آیا، لہذا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی ہمارے حق میں ہی فیصلہ دے گی ۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کوایک مرتبہ پھرناکامی ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…