اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی،ن لیگ نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ ن سندھ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک تحریک انصاف کی قیادت پارٹی کا حساب کتاب ، تمام مطلوبہ دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرواتی، اور پارٹی انتخابات نہیں کرواتی تحریک انصاف کا رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ یہ مطالبہ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی، اور جنرل سیکریٹرینہال ہاشمی نے پیر کو مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسد عثمانی، کھیل داس کوہستانی، عصمت محمود، نثار شاہ، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی سکھر کے رہنما طفیل شیخ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سینٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان الیکشن کی کمیشن کی بار بار کی ہدایات کے باوجود اس کے ساتھ تعاون کرنے کے تیار نہیں ہیں نہ تو وہ الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں ، اور نہ ہی پارٹی کا کوئی حساب کتاب جمع کروانا چاہتے ہیں اور نہ پارٹی الیکشن کروارہے ہیں اس لئے میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کاالیکشن کمیشن فی الفور ارجسٹریشن منسوخ کرے۔ پارٹی الیکشن کے حوالے سے جسٹس (ر)وجہیہ الدین احمد بھی بیانات دے چکے ہیں جو ریکارڈ پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن خود اپنی پارٹی کی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو ایان علی سے رشتے داری کی بنا پر ان کا ذکر بہت کرتے ہیں، جب تک سندھ حکومت چلی نہیں جاتی اس وقت تک پیپلز پارٹی خاموش نہیں ہوگی۔نہال ہاشمی نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو اس بات کا ذکر کیوں نہیں کرتے کہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی میں آصف علی زرداری کے حوالے سے 14شوگر ملوں پر قبضہ کروانے، کراچی میں 40بنگلوں پر قبضہ کروانے سمیت دیگر جرائم کے حوالے سے کیوں نہیں ذکر کرتے۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی نے کہا کہ میں کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں کے انھوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیا۔ انھوں نے جو لوگ ملک کی ترقی اور امن نہیں چاہتے وہ احتجاج کر رہے ہیں، اور اسطرح کے احتجاج سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ سندھ کا وزیر مسلم لیگ ن کا ہوگا۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے پیپلز پارٹی سکھر کے رہنما طفیل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نہ تو کراچی میں کوئی کام کیا اور نہ ہی اندرون سندھ۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…