ملتان(آئی این پی)سابق وزیرخارجہ حناربانی کھرکے قریبی ذرائع نے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کی خبروں کی تردید کردی ،قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام مصطفی کھرکی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ان کا اپنا ہے ،حناربانی کھر اور ان کے والدسابق ایم این اے ملک غلام نور ربانی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں
واضح رہے کہ سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھرتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے غلام مصطفی کھر کی بھتیجی ہیں۔اس حوالے سے حنا ربانی کھرکے قریبی ذرائع نے خبررساں ادارے آئی این پی کو بتایا کہ سابق گورنرپنجاب غلام مصطفی کھر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ ان کا اپنا ہے ،حنا ربانی کھراور ان کے والد غلام نورربانی کھر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔