جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی پیرا ملٹری فورسز کے کمانڈوز کاقتل عام ،ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی،ہنگامی حالت نافذ

datetime 24  اپریل‬‮  2017 |

رائے پور/نئی دہلی (آئی این پی)بھارت مبینہ ما باغیوں نے پیرا ملٹری فورسز کے کمانڈوز پر حملہ کرکے 26 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار ریاست چھتیس گڑھ میں ضلع سکما میں سڑک پر کام کرنے والے ملازمین کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔پولیس ترجمان بھگوت سنگھ نے بتایا کہ اب تک ہماری معلومات کے مطابقسینٹرل ریزرو پولیس فورس  کے 26 اہلکار ما باغیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس ترجمان نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تصدیق نہیں کی کہ حملے میں 6 کمانڈوز شدید زخمی بھی ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری ایک ٹیم جائے وقوعہ پر تعینات کردی گئی ہے اور ہمیں اس حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد مل جائیں گی۔خیال رہے کہ وسطی اور مشرقی ہندوستان کے جنگلات میں ما باغیوں اور حکومت کے درمیان مسلح کشیدگی طویل عرصے سے جاری ہے۔گذشتہ ماہ ما باغیوں نے اسی ریاست میں ایک قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس میں پیراملٹری پولیس کے 11 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ ما باغی، جن کا کہنا ہے کہ وہ قبائلی افراد اور بے زمین کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، کے ممکنہ طور پر اخراجات بھتہ وصولی سے پورے ہوتے ہیں۔ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے ما باغیوں کی بغاوت کو ملک کی داخلی سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ غریبوں کے لیے زمین، نوکری اور دیگر حقوق کے لیے لڑرہے ہیں۔واضح رہے کہ ما باغی بھارت کی کم سے کم 20 ریاستوں میں سرگرم ہیں، جن میں چھتیس گڑھ، آڑیسہ، بہار، جھارکھنڈ اور مہاشٹرا کی ریاستیں سر فہرست ہیں۔ہندوستان میں 1960 سے جاری ما باغیوں کی بغاوت میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ناقدین نے حکومت کی جانب سے ما باغیوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال پر تنقید کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ اس تنازع کو بہتر گورنس اور خطے میں ترقی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…