جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

’’الیکشن 2018‘‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کیا بڑا فیصلہ کرلیا ؟

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کے کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر 2018 تک اپنے عہدے پر موجود رہیں گے۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ

الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے جن کا اعلان خود وزیراعظم نوازشریف کریں گے ٗلہذا کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ انتخابات 2018 سے پہلے ہوسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جیسے ہی 2018 قریب آئیگا ٗ حکومت مخالف تحریکیں بڑھ چڑھ کر سامنے آئیں گی، لیکن ہم کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی مدت مکمل کریں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت صرف پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر تمام جماعتیں ہمارے خلاف احتجاج کررہی ہیں لیکن جس طرح 4 سال گزر گئے، اْسی طرح یہ ایک سال بھی مکمل ہوجائیگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آیا اور جہاں تک دو ججز کی بات ہے تو ماضی میں بھی اس طرح کے فیصلے آتے رہے ہیں، جن میں ججز نے اپنی رائے دی۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت وزیراعظم کو مجرم کی طرح پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس تمام ٹھوس ثبوت موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آیا، لہذا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی ہمارے حق میں ہی فیصلہ دے گی۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…