ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں خواتین سمیت بچوں پر شدید ترین تشدد کی ایک اور وڈیو منظر عام پر

datetime 24  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’انسانوں پر جانوروں سے بھی بد تر بہیمانہ تشدد ، لاتوں ، گھونسوں اور مکوں کی بارش ، فحش گالیاں ،  مرد ہی نہیں خواتین بھی اس ظالم بھیڑیے کا شکار ‘‘۔ قارئین یہ کسی ناول کا جملہ نہیں بلکہ یہ بات ہے نئے دور کے ایک فرعون کی جس نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ ہم تو روتے ہیں کہ نئی نسل بربادہو چکی ہے ، کہنا نہیں مانتی ، بد تمیز ہے مگر کیا کیجئے ہمارے ان بزرگوں کا جو نئی نسل کے بگڑے ہوئوں سے بھی کہیں زیادہ بگڑ چکے ہیں ۔ پیسے کے غرور میں مبتلا یہ لوگ

جن کی نظر میں کمسن بچوں کی ہمدردی کوئی حیثیت رکھتی ہے نہ ہی خواتین کی حرمت ، انہیں بزرگوں کا کچھ خیال ہے نہ ہی اپنے سفید بالوں کا۔ ہم بات کر رہے ہیں کراچی کے ایک معروف بزنس مین عبد الرحمان چاولہ کی جس نے اپنی فیکٹری میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیسے کے نشے میں چور یہ بزنس مین کس طرح خواتین ، بچوں اور بوڑھوں پر تھپڑ، لاتیں ، گھونسے اور مکے برسا رہا ہے اور اسی پر بس نہیں ، ظاہری طور پر اذیت پسند دکھنے والے اس انسان کی تسکین جب اس قدر ظلم سے بھی نہیں ہوتی تو یہ اپنے ورکرز کو گالیاں دیتا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ فیکٹری مالک اپنے ملازمین اور مزدوروں پر شدید تشدد کے حوالے سے مشہور ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…