منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

حنیف عباسی کے الزامات پر تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کاشدید ردعمل،جواب میں انتہاء ہی کردی

datetime 23  اپریل‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈانے کہا ہے کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس کے ملزم اور موت کے سوداگر ہیں ،عابد شیر علی کو پاگل خانے میں اپنے خرچے پر بھیجنے کو تیار ہوں ،اپنے لیڈر سمیت ان کا سارا کنبہ ہی چوروں کا ہے ۔اتوار کو حنیف عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حنیف عباسی اور عابد شیر علی کا لیڈر ہی نہیں بلکہ پورا کنبہ ہی چوروں کا ہے ،حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس کے ملزم اور موت کے سوداگر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی اور حنیف

عباسی کو پاگل خانے اپنے خرچے پر بھیجنے کو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ چوروں کو جے آئی ٹی کے سامنے ملزم کی حیثیت سے پیش ہونا ہوگا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ایفی ڈرین عباسی کے منہ میں نوازشریف کی زبان ہے ،نوازشریف کو میثاق جمہوریت کے پیچھے چھپنے کا موقع بھی نہیں دیں گے ۔اتوار کو حنیف عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ ایفی ڈرین عباسی کے منہ میں نوازشریف کی زبان ہے ،نوازشریف کو بھاگنے نہیں دیں گے اور نہ ہی اسے میثاق جمہوریت کے پیچھے چھپنے دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…