منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

حامد سعیدکاظمی کی جان خطرے میں،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 23  اپریل‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)سابق وفاقی وزیرمذہبی امورحامدسعید کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کو دباؤ میں لانے کے لئے مجھے سیاست کا نشانہ بنارہی ہے۔شدید سکیورٹی خدشات کے باوجود سکیورٹی نہیں دی جارہی،جبکہ ایف آئی اے نے بھی میرانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال رکھا ہے ، میرے تمام اکاونٹس

بھی منجمد کیے گئے ہیں ،مجھے سکیور ٹی مہیا کی جائے اور میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ،میں عمرے کی سعادت کیلئے جانا چاہتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،حامد سعید کاظمی نے کہا کہ میرا نام عدالت نے نہیں بلکہ ایف آئی اے نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا ہے۔ ایف آئی اے کو کوئی ثبوت نہیں ملا، کارکردگی دکھانے کے لئے تاحال نام ای سی ایل میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے تمام اکاونٹس بھی منجمد ہیں جن میں 11لاکھ روپے موجود ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے،حامدسعید کاظمی نے مزید کہا کہ انہیں شدید سکیورٹی خدشات لاحق ہیں،جو بھی دہشتگرد پکڑا جاتا ہے ہٹ لسٹ میں ان کانام ہوتا ہے۔بحیثیت وزیر بھی ان پرقاتلانہ حملہ ہوا گارڈ اور ڈرائیور شہید ہوئے، لہذا انہیں سکیورٹی مہیا کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…