جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

کراچی،185 ملین ڈالرز کی کرپشن ،6بنگلہ دیشی باشندوں سمیت 14ملزمان کوگرفتارکرنے کا حکم

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں 185 ملین ڈالرز کی کرپشن ریفرنس میں نامزد 6 بنگلہ دیشی باشندوں سمیت 14 ملزمان کے ایک بار وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں نیشنل بینک میں 185ملین ڈالرز کی کرپشن سے متعلق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ریفرنس میں نامزد 6 بنگلہ دیشی باشندوں سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانٹ گررفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیشنل بینک میں 185 ملین ڈالرز کی کرپشن ریفرنس پرنیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرارکھا ہے، ریفرنس میں 6 بنگلہ دیشی باشندوں، سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، سابق سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ زبیر احمد سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا ہے۔سابق صدر نیشنل بینک علی رضا اورسینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ زبیر احمدنے عدالت نے ریفرنس میں ضمانت لے رکھی ہے جبکہ 6 بنگلہ دیشی باشندوں سمیت بینک کے کئیں اعلی عہدیدار مفرور ہیں۔نیب حکام کے مطابق ملزمان نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خلاف قانون لوگوں کو غیر ضروری قرضہ جات جاری کئیے۔ملزمان نے بنگلہ دیش میں واقع نیشنل بینک کی شاخوں میں فراڈ بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…