بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ کا شام پر حملہ،کس کو نشانہ بنایاگیا؟ترکی کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق/واشنگٹن (آئی این پی)شام میں امریکی فوجی کی کاروائی میں استنبول کے رینا نائٹ کلب پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث داعش کا اہم رکن اور دہشتگردتنظیم کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا قریبی ساتھی عبدر رخمون ازبکی مار اگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے شام میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے اہم رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کاروائی مشرقی شام میں میادین کے علاقے کے نزدیک کی گئیازبکستان سے تعلق رکھنے والے عبدر رخمون ازبکی کے بارے میں امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا قریبی ساتھی تھا۔امریکہ نے مزید کہا ہے کہ عبدر رخمون ازبکی نے نئے سال کے آغاز میں استنبول کے رینا نائٹ کلب پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ترکی میں پولیس نے اس واقعہ کے مرکزی ملزم عبدل قادر مشاری پوو کو جنوری میں گرفتار کیا تھا۔عبدل رخمون ازبکی پر کیے جانے والے حملے کے متعلق امریکی حکام نے مزید بتایا کہ یہ ایک زمینی حملہ تھا۔واشنگٹن ڈی سی میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان جان تھامس نے مزید کہا کہ اس سے زیادہ اور کوئی معلومات ابھی نہیں دی جا سکتی۔یاد رہے کہ ترکی میں استنبول کے معروف رینا نائٹ کلب میں سالِ نو کے موقعے پر کم از کم 600 افراد موجود تھے جہاں ایک مسلح شخص نے اندر داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کا تعلق اسرائیل، فرانس، تیونس، لبنان، انڈیا، اردن اور سعودی عرب سے تھا۔اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے حملے کے اگلے دن اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ ان کے ‘ایک سپاہی’ نے کیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…