بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

معافی مانگنے کا مطالبہ

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی 20 سے زائد خواتین اراکین قومی اسمبلی نے مریم نواز شریف پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الزام تراشی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اسمبلی ہال سے احتجاجی مارچ کیا اور سپریم کورٹ سے مریم نواز شریف کو کلین چٹ ملنے پر عمران خان سے قوم اور مریم نواز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ جمعہ کو احتجاجی مارچ کی قیادت خواتین اراکین زیب جعفر

اور شکیلہ لقمان کر رہی تھیں۔ خواتین ارکان نے عمران خان کے خلاف نعرے لگائے اور پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زیب جعفر نے کہا کہ عمرا ن خان گزشتہ ایک سال سے پانامہ کے معاملے پر قوم سے جھوٹ بولتے رہے۔ مریم نواز شریف پر الزام تراشی کرتے رہے ۔ اعلیٰ عدلیہ نے فیصلہ دیا ہے کہ نواز شریف کل بھی وزیر اعظم اور آئندہ بھی ہیں۔ مریم نواز شریف سپریم کورٹ سے بے قصور ثابت ہوئی ہیں اور انہیں سرخروئی ملی ہے۔ مریم نوا زشریف مستقبل کی لیڈر ہیں۔ عمران خان جھوٹے الزامات پرمریم نواز شریف سے معافی مانگیں اور ذاتیات کی سیاست ترک کر دیں۔ پانامہ کیس میں ہم سرخرو ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی ‘ شیخ رشید کے تمام الزامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔ عمران خان نے کبھی اسلام آباد کوقیدکیا اور کبھی وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو یرمال بنایا۔ کل پوری قوم کی بیٹی مریم نواز شریف بھی سرخرو ہوئی ہیں۔ شکیلہ لقمان نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ا ن کے جھوٹے الزامات کے حوالے سے احساس دلاتے ہیں کہ وہ کم از کم خواتین کا احترام کر لیاکریں۔کل پوری قوم کی بیٹی مریم نواز شریف بھی سرخرو ہوئی ہیں۔ شکیلہ لقمان نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ا ن کے جھوٹے الزامات کے حوالے سے احساس دلاتے ہیں کہ وہ کم از کم خواتین کا احترام کر لیاکریں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…