پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے،پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے،وزیراعلیٰ 

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، 3 گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیف سٹی پراجیکٹ لاہور کے منصوبے پر پیش رفت اور 6 بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کے جان و

مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اور پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تسلسل کے ساتھ بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امن عامہ کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بھی پیٹ کاٹ کر وسائل دیئے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے شہروں کو محفوظ بنانے کے مربوط پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے، اس منصوبے کا براہ راست تعلق امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے سے ہے لہٰذا لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور یہ منصوبہ مقرر کردہ مدت میں مکمل ہونا چاہیئے جبکہ دیگر 6 شہروں میں بھی منصوبوں پر کام کے امور جلد طے کئے جائیں اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اس ضمن میں از خود فیصلے کرکے اقدامات کرے۔ وزیراعلیٰ نے 6 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کے امور کو آگے بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہو ں نے کہا کہ جرائم اور دہشت گردی کے سدباب کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹس کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان منصوبوں پر انفرادیت اور جدت کو مدنظر رکھ کر پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنا ہے۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، ایوب گادھی، جہانگیر خانزادہ، مشیر رانا مقبول احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ حکام اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…