بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شاہ فرمان خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظورکررہی ہے۔ انہوں نے پاناماکیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ اب وہ قوم کے سامنے اپنے عہدے کا اخلاقی

جواز کھو چکے ہیں اس لئے فوری طور پر مستعفی ہوں جس سے ان کی ذات اور پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو گا ۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں شاہ فرمان خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججوں کی طرف سے انہیں صاد ق اور امین کے بنیادی اوصاف سے عاری قرار دینا ان کے مجرم ٹہرائے جانے اور وزیراعظم کے عہدے سے نااہل ہونے کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اوران کے اہل خاندان کے خلاف کرپشن کیس پر جے آئی ٹی کی تشکیل بھی ان کے مجرم ٹہرائے جانے کی دلیل ہے کیونکہ جے آئی ٹی ہمیشہ سنگین جرائم کے مرتکب افراد سے متعلق تحقیقات کیلئے بنتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب نواز شریف گزشتہ ایک سال سے پاناما لیکس میں اپنی غیر قانونی جائیداد اور کاروبار کا منی ٹریل جب نواز شریف گزشتہ ایک سال سے پاناما لیکس میں اپنی غیر قانونی جائیداد اور کاروبار کا منی ٹریل عدالت کو مہیا نہ کرسکے تو جے آئی ٹی کے توسط سے بھی منی ٹریل یا ٹھوس ثبوت سامنے آنے کی توقع نہیں۔شاہ فرمان خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات شروع ہونے پر اعلی عدلیہ کے فیصلے کی رو سے نواز شریف اور خاندان کے سابقہ تمام جرائم اور بند کھاتے بھی دوبارہ کھول دیئے جائیں گے جو باعث شرم ہے اور کم ازکم وزرات عظمی کے اعلی منصب کے شایان شان نہیں اسلئے نواز شریف نوشتہ دیوار کو پڑھتے ہوئے فوری استعفی کا اعلان کریں ۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…