نئی دہلی(آئی این پی)توہین مذہب کا کیس,عدالت نے مہندرا سنگھ دھونی سے متعلق فیصلہ سنا دیا , بھارتی سپریم کورٹ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف توہین مذہب کا کیس خارج کردیا۔بھارتی سپریم کورٹ نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف توہین مذہب کا کیس خارج کردیا۔
ایک میگزین کے کور پر دھونی کو ہندو دیوتا کے روپ میں دکھایا گیا تھا جس کے مختلف ہاتھوں میں وہ پروڈکٹس تھیں جن کے دھونی ایمبیسڈر تھے، ان میں ایک کمپنی کے جوتے بھی تھے، کرناٹک ہائیکورٹ نے دھونی کے خلاف کیس دائر کرنے کا حکم دیا،اس کے خلاف سابق کپتان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور اب یہ مقدمہ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردیا گیا ہے۔