جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ہ شخص جس نے 21 دن قبل بتادیا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جمعرات کو آئے گا ،اب فیصلے بارے کیا پیشگوئی کردی؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس فیصلے سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کیلئے بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ،معروف ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے آج کا دن شریف فیملی کیلئے مشکل قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے پانامہ کیس فیصلے بارے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی کیلئے یہ فیصلہ بہت سے

مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جبکہ آج 20اپریل جمعرات کا دن نواز شریف اور ان کے خاندان کیلئے ایک مشکل اور سخت دن ہو گا۔آغا بہشتی کا کہنا ہے کہ پانامہ فیصلہ میں کمیشن بننے کے امکانات کم ہیں ۔ انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا پانامہ کیس فیصلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے مستقبل بارے گیند الیکشن کمیشن کے کورٹ میں جائے گی اور اگر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تو نواز شریف کا وزارت عظمیٰ پر برقرار رہنا مشکل ہو جائے گا تاہم آغا بہشتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات 2018میں ہی ہوتے نظر آرہے ہیں اور اس وقت تک نواز شریف ہی وزیراعظم کی کرسی پر براجمان رہیں گےمگر ان کی فیملی کے افراد پیچیدہ مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 21روز قبل آغاز بہشتی نے پاکستان کے ایک معروف اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پیش گوئی کی تھی کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جمعرات کے روز سنایا جائے گا جبکہ تاریخ کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ آغا بہشتی کی یہ پیشگوئی بالکل درست ثابت ہو چکی ہے اور آج بروز جمعرات 20اپریل دن 2بجے سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔آغا بہشتی کی یہ پیشگوئی بالکل درست ثابت ہو چکی ہے اور آج بروز جمعرات 20اپریل دن 2بجے سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے جا رہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…