منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارت کشمیر میں جو کر رہا ہے اس پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے اور ہماری حکومت بھی خاموش !،سینئررہنمانے وزیراعظم سے کشمیرپرپالیسی پوچھ لی

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں جو کر رہا ہے اس پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے اور ہماری حکومت بھی خاموش ہے ، وزیر اعظم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں جواب دیں کہ ان کی کشمیر پرپالیسی کیا ہے،بلوچ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، کب تک ہم بھارت و امریکہ کے دباؤ میں ہم کشمیریوں کو نظرانداز کرتے رہیں گے ، بلوچستان میں علیحدگی کی کوئی تحریک

نہیں ہے، بلوچ عوام محبت وطن ہیں،غلط فہمیاں ومنفی پروپیگنڈا ختم اور بلوچستان کو اپنا حق ملنا چاہئے،جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے قتل عام کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ، دنیا بھر میں سیاسی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی باتیں کرنے والے بھارتی مظالم پر خاموش ہیں ، کشمیر کی آزادی پر پوری قوم متفق ہے۔ وہ بدھ کو یہاں جامع مسجد آئی ایٹ میں پریس کانفرنس کر سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر ان کے ہمرا ہ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری، جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ طلحہ سعید، انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، حریت رہنما اشتیاق حمید، جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل شاہ زین بگٹی کی مرکز قباء آمد پر سید ظفر علی شاہ ، احمد رضا قصوری ، شفیق الرحمن اجمل بلوچ و دیگر نے ان کا استقبال کیا ، قباء قرآن اکیڈمی کے بچوں نے شاہ زین بگٹی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر بلوچیوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے نعروں کی گونج میں انہیں سٹیج پر لایا گیا ،شاہ زین بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں جو کر رہا ہے اس پر اقوام متحدہ بھی خاموش ہے اور ہماری حکومت بھی خاموش ہے ، وزیر اعظم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں جواب دیں

کہ ان کی کشمیر پرپالیسی کیا ہے ، بھارت کے کہنے پر حافظ سعید کو نظر بند کر دیا گیا، ہم کب تک دیگر ممالک کے دباؤ پر کشمیریوں کو نظر انداز کرتے رہیں گے ہمیں کشمیروں کو ساتھ دینا ہو گا ، بلوچ عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلوچ لوگ محب وطن ہیں۔ہم غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔مسلم لیگ کے رہنما سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ بلوچیوں کے بہت سے جائز حقوق غصب کیے گئے اس مسئلہ پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، اللہ کے گھر میں بیٹھ کر بھارت کو امن کی دعوت دیتے ہیں ، بھارت نے کشمیریوں کے قتل عام کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ، دنیا بھر میں سیاسی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی باتیں کرنے والے بھارتی مظالم پر خاموش ہیں ، کشمیر کی آزادی پر پوری قوم متفق ہے ، کشمیر پر سب سے موثر اور توانا آواز حافظ محمد سعید کی ہے جسے بھارت و امریکہ کے دباؤ پر نظر بند کیا گیا ہے ، ہم ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ،حافظ سعید وہ رہنما ہیں جن پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کی ایف آئی آر بھی نہیں ہے ،

اللہ کے گھر میں بیٹھ کر کشمیریوں کے حقوق کی بات کرنے پر شاہ زین بگٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی سے ذیادہ آئینی و قانونی ہے،بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ لے کر گیا، حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے میں ناکام رہا ہے ، سفارتی محاذ پر کامیابی کے لیے وزارت خارجہ میں کشمیر ڈیسک قائم کیا جائے ، جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ طلحہ سعیدنے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک بڑھتی چلی گئی کرفیو کی باوجود کشمیری گھروں سے باہر نکل رہے ہیں ، کشمیری سڑکوں پر پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں پاکستانی پرچموں میں شہداء کو دفن کیا جا رہا ہے ، پاکستان کے تمام طبقات کو بیدار ہو کر کشمیریوں کے لیے کھڑے ہو جانا چاہیے جماعۃ الدعوۃ بغیر کسی سیاسی مفاد کے کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی ،

انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو کشمیر میں بھارتی ظلم کیوں نظر نہیں آتا مسلمان جہاں جہاں مظلوم ہیں ان کی بات کوئی نہیں کرتا ، مسئلہ کشمیر پر حافظ سعید کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی تاجر برادری کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں رہا کیا جائے ، حریت رہنما اشتیاق حمید، جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن نے کہا کہ پاکستان ہمارا پشتیبان ہے ، لیکن کشمیر کے لیے آواز اٹھانے والوں کو نظر بند کیا جارہا ہے کشمیری قربانیاں دے کر تھکے نہیں ہیں پاکستان کو اپنی شہہ رگ بچانے کی فکر کرنی چاہیے ،بھارت نے بلوچستان میں تخریب کاری کے لیے لوگوں کو اکسایا لیکن آج دیکھ لیں پہاڑوں پر رہنے والے لوگ کشمیر کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں جماعۃ الدعوۃ نے بلوچستان میں رفاحی کام کیے اور آج وہاں پر پاکستان زندباد ریلیاں نکل رہی ہیں بلوچ عوام نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے ہیں

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…