منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ناروے کی خاتون نے ایف آئی اے اہلکار سے ایسی کیا چیز مانگ لی

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے کی خاتون اہلکار نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ناروے کی خاتون کوٹوائلٹ پیپرز مانگنے پر تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔متاثرہ خاتون حسینہ بیگم اپنی2 بیٹیوں کے ہمراہ ناروے جانے کیلئے بینظیر ایئر پورٹ پر موجود تھی کہ خاتون امیگریشن افیسر نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ ڈالا۔ حسینہ بیگم کا کہنا تھا کہ بورڈنگ کارڈ ز حاصل کرنے اور اپنا سامان عملے کے

حوالے کرنے کے بعد انکی بیٹی فوزیہ عمر ریسٹ روم میں گئی اور واپس آکر خاتون اہلکار سے ٹوائلٹ پیپرز طلب کیے۔انہوںنے کہاکہ اس بات پر ایف آئی اے کی خاتون آفیسر نوشیلا آگ بگولہ ہو گئی اور کہا کہ وہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی اہلکار ہے اور ٹوائلٹ پیپرز کی فراہمی صفائی کرنے والوں کا کام ہے میرا نہیں ۔حسینہ بیگم نے بتایا کہ خاتون اہلکار کے غصے پر فوزیہ نے اسے کہا کہ مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی ضرورت نہیں جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی ۔متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی ہم امیگریشن کلیئرنس کیلئے لائن میں کھڑی ہوئیں تو اہلکار نے آکر ہمارے پاسپورٹ اور بورڈنگ کارڈز چھینے اور پھاڑدیے اور جیسے ہی میری بیٹی نے مزاحمت کی تو نوشیلا نے دیگر دو خواتین اہلکاروں کی مدد سے فوزیہ کو گھسیٹتے ہوئے ایک کمرے میں لے گئیں اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسافروں اور ایف آئی اے اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ بھی رسید کیے اور معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ایف آئی اے اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز نے مداخلت کی اور فوزیہ کو چھڑا کر ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا ۔عینی شاہدین کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران فوزیہ کو سر اور گردن پر معمولی زخم آئے جس کے بعد اسے سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی جانب سے طبی امداد دی گئی اور پھر بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…