بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

’’فکر نہ کریں پوری عدالت اور قوم آپ کے ساتھ ہے‘‘ چیف جسٹس پاکستان یہ بات کسے کہی ؟

datetime 19  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے مشال خان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تو جوڈیشل کمیشن کی کیا ضرورت ہے۔ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔سپریم کورٹ میں مشال خان قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کی۔

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو ہفتہ وار رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروانےکی ہدایت کردی۔چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ جب تحقیقاتی ٹیم کام کر رہی ہے تو جوڈیشل کمیشن کی کیا ضرورت ہے؟ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے وضاحت طلب کر لی۔آئی جی خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ 80 فیصد تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، جلد تحقیقات مکمل کر کے چالان پیش کریں گے۔آئی جی پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ ماتحت عدالت میں مقدمے کی جلد ہدایت جاری کی جائے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا فکر نہ کریں پوری عدالت اور قوم آپ کے ساتھ ہے، مقدمے میں مکمل انصاف ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…