بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے،گلی گلی جھڑپیں،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں اور حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 100 کشمیری طلبا زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں مظاہروں کا آغاز اس وقت ہوا جب کالج کے سیکڑوں طلبا جنوبی پلواما کے کالج میں پولیس ریڈ کے خلاف سڑکوں پر آئے، تاہم حکومتی فورسز نے ان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس میں تقریبا 50 طلبا زخمی ہوئے۔پولیس نے کہا کہ پہلا تصادم افسران

و اہلکاروں کی جانب سے سیکڑوں طلبا کو شہر کے مرکزی تجارتی مرکز ہب جانے سے روکے جانے پر ہوا۔طلبا نے جا انڈیا، واپس جا اور ہم آزادی چاہتے ہیں کے نعرے لگائے۔جلد ہی یہ احتجاج سری نگر اور کشمیر کے دیگر حصوں میں مختلف کالجوں تک پھیل گیا، طلبا کی جانب سے پتھرا اور حکومتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال نے کئی علاقوں کو میدان جنگ بنا دیا، جس میں کم از کم 100 طلبا زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق جھڑپوں اور تصادم میں چند پولیس افسران بھی زخمی ہوئے۔کشمیری عوام میں 9 اپریل کو ضمنی انتخاب کے دوران تصادم میں 8 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد غصے کی نئی لہر نے جنم لیا ہے۔ضمنی انتخاب میں صرف 7 فیصد ٹرن آٹ رہا، جو گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے میں انتخابات کا سب سے کم ٹرن آٹ ہے۔پیر کے روز مظاہروں اور احتجاج کی کالعدم طلبا تنظیم کشمیر یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین نے کال دی تھی۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں اور احتجاج کی کالعدم طلبا تنظیم کشمیر یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین نے کال دی تھی۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کوشہید کیے جانے کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔برہان وانی کے بعد وادی میں احتجاج کے دوران 100 سے زائد افراد شہید جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے عوام کے ہجوم پر شاٹ گن اور فائرنگ سے 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…