دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنے فلاحی کاموں اور عوام دوست ہونے کی وجہ سے بہت مقبول ہیں وہ کبھی عام مسافروں کے ساتھ سفرکرتے ہیں توکبھی سڑکیں پارکرتے نظرآتے ہیں اورعوام کی پریشانی میں ان کے ساتھ ہوتے ہیں اور ہروقت اپنے ملک کے عوا م کی فلاح وبہبود کے بارے میں سوچتے ہیں اورجوسوچتے ہیں وہ کربھی دکھاتے ہیں ۔عرب امارات میں دبئی کے شاہی خاندان
کوگھوڑوں اوران کی سواری کابہت شوق ہے اورگھوڑوں کی وجہ سے یہ خاندان دنیابھرمیں شہرت رکھتاہے اور شیخ محمد بن راشد المکتوم کوبھی گھوڑوں سے بہت لگائوہے ۔اب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل کی ہے جس کولوگوں نے بہت پسند کیاہے اوراس ویڈیومیں دبئی کے اس حکمران کی بیٹیاں سمندرکے کنارے گھڑسواری کررہی ہیں یہ ویڈیوزحاکم دبئی کی بہن نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹاگرا م شیئرکی ہے جس میں شیخ محمد بن راشد المکتوم بیٹیوں میتا اور مریم اپنے کزن شیخ لطیف کے ساتھ دبئی کے جمیرہ بیچ پر گھڑ سواری کرتے نظرآتے ہیں اس ویڈیوکوعوام نے بہت پسند کیاہے اورسوشل میڈیاپراس ویڈیوکی دھوم مچ گئی ہے ۔