ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کوبدنام کرنے کی سازشیں شروع ،بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں’’ آئی ایس آئی‘‘ کاسیلپرسیل پکڑنے کادعوی

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کلبھوشن یادیوکوسزائےموت سنائے جانے کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان کے خلاف سازشوں کے نئے جال بننے شروع کردیئے ہیں تاکہ عالمی سطح پرپاکستان کوبدنام کیاجاسکے اوراس کےلئے ایک نئی کہانی گھڑنے کی کوششیں جاری ہیں ۔اسی سلسلے میں بھارتی سیکیورٹی ادارے جوکہ خود تودنیابھرمیں بدنام ہیں انہوں نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں دوہندوئوں کوگرفتارکرکے

الزام عائد کیاہے کہ ان کاتعلق پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے ہے اوراس علاقے میں یہ آئی ایس آئی کاسیلپرسیل ہے جہاں سے بھارت میں دہشتگردی کرائی جاتی ہے ۔ایک بھارتی نیوزچینل ’’انڈین ٹی وی ‘‘کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اداروں نے ریاست چھتیس گڑھ میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی ’’آئی ایس آئی‘‘ کے سلیپر سیل کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کیا ہےاوران گرفتارہندوئوں کی شناخت منندر سنگھ اور سنجے دیوانگن کے طور پر ہوئی ہے۔ بھارتی سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان گرفتارکئے جانے والے دوہندوئوں کوان کے موبائل فون ٹیپ کرکے گرفتارکیاگیاہےتاہم بھارتی سیکیورٹی ادارے ان ہندوئوں کے بارے میں ابھی تک کوئی خاص حقائق سامنے نہیں لائے ہیں ۔اس سےقبل بھارت پاکستان پرکبوتروں کے ذریعے جاسوسی کے الزامات عائد کرچکاہے جوکہ جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ۔۔بھارتی اپنے جاسوس کلبھوشن یادیوکے بعد بوکھلاہٹ کاشکارہے اوراس کے وزراروزنئے بیانات دے کراپنے عوام کوتسلیاں دے رہے ہیں لیکن حقیقت میں ساری دنیاکومعلوم ہوگیاہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں بھارت کاہاتھ ہے اوراب کلبھوشن کے اعترافی بیان اوراس کودی جانے والی سزائے موت پرپردہ ڈالنے کےلئے بھارت نے پاکستان کوعالمی سطح پربدنام کرنے کےلئے نئی سازشیں تیارکرناشروع کردی ہیں تاکہ کسی طرح کلبھوشن کوبے قصورثابت کرسکے لیکن کلبھوشن کے اپنے اعترافی بیان نے بھارت کی حکومت اوراس کی بدنام زمانہ خیفہ ایجنسی راکودنیابھرمیں رسوائی کاسامناہے

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…