جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

نمازی نے نماز پڑھنے کے بعد امام مسجد کو آگ لگا دی، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کا خون کھول اٹھے گا

datetime 14  اپریل‬‮  2017 |

غزہ (این این آئی)فلسطین میں ایک شخص نے لمبی نماز پڑھانے پر امام مسجد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔’’العربیہ ‘‘ نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے شمالی شہر نابلس کی مسجد میںایک شخص نے نماز فجر طویل کرنے اور لمبی دعا کروانے پر مشتعل ہو کر امام مسجد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا ۔واقعہ کے بعد نمازیوں نے امام مسجد کے کپڑوں پر لگی آگ کو بجھا دیا تاہم

انہیں زخم آئے ۔غیر ملکی میڈیا نے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے 50 سالہ ایک شخص کو حراست میں لیا ٗ اس نے نماز فجر کے وقت امام مسجد پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔فلسطینی پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے امام مسجد کو کئی بار خبردار کیا تھا کہ وہ نماز اور دعا کو بہت لمبا نہ کیا کریں مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں کی اور گزشتہ روز ایسا کرنے پر اسے غصہ آگیا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…