پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف چھوڑنے والے اہم سیاسی رہنما نے سیاست ہی چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف چھوڑکرایم کیوایم لندن میں شمولیت اختیارکرنے والے رہنماامجداللہ نے سیاست چھوڑنے کااعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امجد اللہ نے کہاکہ میں اب سیاست چھوڑنے کامکمل ارادہ کرکےاسےچھوڑنے کااعلان کررہاہوں اوردوبارہ سیاست کے میدان میں کبھی قدم نہیں رکھوں گا۔انہوں نے کہاکہ جب میں سیاست میں آیاتھاتوسیاست کوپیشہ نہیں عبادت

سمجھتارہالیکن جب 22اگست کوایم کیوایم کے بانی نےپاکستان کے خلاف شرانگیز تقریرکی تویہ تقریرسن کرمیرے تمام خواب چکناچورہوگئے ۔امجداللہ نے مزیدکہاکہ دوران قیدمجھے احساس ہواکہ کہ لندن میں بیٹھے افراد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اوریہ ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کوایک پرامن اورترقی یافتہ ملک دیکھناچاہتاتھالیکن الطاف حسین کی تقریروں سے مجھے دلی رنج ہوااورجب 22اگست کوگرفتارکیاگیاتواس دوران مجھے احساس ہواکہ الطاف حسین تودشمن ملک ایجنڈے پرکام کررہاہے اوراس سے مزیدتعلق رکھناوطن سے غداری ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میں ایک پاکستانی ہوں اورہمیشہ اپنے وطن سے محبت کی ہے،اپنے پیارے وطن کےلئے ہمیشہ پاکستان زندہ بادکانعرہ لگایاہے اورلگاتارہوں گا ۔الطاف حسین کی تقاریراوراس کے خیالات ملک دشمن ہیں اوروہ ملک کونسلی تعصب اورلسانی بنیادوں پرملک کو تقسیم کرناچاہتاہےایسامیں اپنے وطن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کےلئے میں جان بھی قربان کرسکتاہوں اورہروقت میری جان اپنے پیارے وطن کےلئے حاضرہے ۔یادرہے کہ امجداللہ نے عام انتخابات 2016میں کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245میں تحریک انصاف سے استعفی دیکرایم کیوایم کوجوائن کیاتھاوراب سیاست کومکمل طورپرخیربادکہہ دیاہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…