اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)عوام کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال کرنے اور طبقاتی تقسیم کے خلاف تحریک انصاف کے ایم پی اے کا قابل تحسین اقدام، بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کروا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواہ کے رکن صوبائی اسمبلی ضیا اللہ بنگش جن کا تعلق تحریک انـصاف سے ہے نے اپنی بیٹی کو سرکاری سکول داخل کروا دیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی
کا کہنا ہے کہ جب تحریک انصاف نے صوبے میں حکومت سنبھالی تو نظام تعلیم تباہ ہو چکا تھا ، حکومتی اقدامات کے باعث سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم اور سہولیات کا معیار بہتر ہوا اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے کوئی ایسا اقدام کیا جائے جس سے وہ اپنے بچوں کیلئے نجی تعلیمی اداروں کے بجائے سرکاری سکولوں کو ترجیح دیں ۔ عوام کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے میں نے اپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کرا کے نئی روایت کی داغ بیل ڈالی ہے ۔ضیا اللہ بنگش کا کہناتھا ان کی بیٹی کے سرکاری سکول میں داخلے بعد مزید 50 بچوں نے سرکاری سکول میں داخلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایوانوں میں بیٹھے لوگ اچھی روایات کے پاسدار نہیں بنیں گے تب تک عوام کا ان پر بھروسہ قائم نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایوانوں میں بیٹھے لوگ اچھی روایات کے پاسدار نہیں بنیں گے تب تک عوام کا ان پر بھروسہ قائم نہیں ہو گا