اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار و صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ اب تک بہت سے بھارتی جاسوس پاکستان میں گرفتار ہو چکے ہیں لیکن ان میں سے اکثر کو سزا سنا دینے کے باوجود اس سزا پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پکڑے جانے
والے بھارتی جا سوس کلبھوشن یادیو نے سب سے کے سامنے وڈیو اعتراف کیا کہ وہ کس طرح پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کام کرتا رہا ہے اور انہی جرائم کی بنا پر اسے سزائے موت سنائی گئی ہے لیکن ماضی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے اور ایسا کہا جا رہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدر آمد نہیں کیا جائے گا۔