ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

قیامت کی نشانیاں،عرب ملک میں انتہائی کمسن بچے کی اپنی ہم عمربچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش،ناکامی پر فرار ہوگیا

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (آئی این پی )مصر میں پبلک پراسیکیوٹر نے 11سالہ لڑکے کو اپنے ہی سکول کی کم عمر بچی سے زیادتی کی کوشش پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصرمیں ایک گیارہ سالہ لڑکے کی جانب سے اپنے ہی اسکول کی ایک کم عمر بچی کی

عصمت ریزی کی کوشش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد پبلک پر اسیکیوٹر جنرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مفرور لڑکے کی فوری گرفتاری اور اسے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ واقعہ مصر کی شمالی گورنری الدقھلیہ کے ایک اسکول میں حال ہی میں پیش آیا۔پراسیکیوٹر جنرل نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹی جماعت کے طالب علم گیارہ سالہ ملزم کو دوسری کلاس کی ایک بچی کو ٹوائلٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے پر فوری گرفتار کریں۔ ملزم کم عمر لڑکے کی فورینزک رپورٹ تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔تفتیش کے دوران اسکول کے اساتذہ نے بتایا کہ انہوں نے اسکول کے ایک ٹوائلٹ میں چیخ پکار کی آوازیں سنیں۔ اس پرٹوائلٹ کو کھولا گیا تو ملزم ایک چھوٹی بچی کے ساتھ وہاں موجود تھا۔ اس پر لڑکے کو اسکول کے دفتر میں لایا گیا جہاں اس کے والد کو طلب کرکے تمام تفصیلات بتائی گئیں۔ اس کے ساتھ پولیس کو بھی اطلاع کی گئی مگر لڑکے کا والد اسے لے کر وہاں سے فرار ہوگیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں مصر میں ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک 36 سالہ درندہ نما شخص کو حراست میں لیا جس پر ایک اٹھارہ ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…