بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،بین الاقوامی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں کیا ہورہاتھا؟حیرت انگیزانکشاف،جرمانہ عائد

datetime 5  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کاروائیا ں کرتے ہوئے گلبرک ٹاؤن میں اپنا ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورتحال اور کھانا پکانے کے نامناسب انتظامات پرسیل جبکہ گلبرک ٹاؤن میں ہی واقع مکڈونلڈ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو فرائنگ کیلئے ناقص تیل کے استعمال اور انٹرنیشنل فوڈ سٹینڈرز کے مطابق نا ہونے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے استعمال شدہ تیل موقع پر تلف کر دیا۔

علامہ اقبال ٹاؤن میں آئس لینڈ جوس کورنر کو خراب پھل ،ٹوٹے اور فنگس لگے فریج کے استعمال ،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکٹ نا ہونے اور حشرات کی روک تھام کیلئے نا مناسب انتظامات پر 45 سو روپے جرمانہ اورہنگرز ہاؤس کو خراب آئل ،اشیاء پر تنسیخ شدہ تاریخ نا ہونے،اشیا ء کو محفوظ کرنے کے نامناسب انتظامات ،ناقص جسمانی صفائی ستھرائی اور کھولے کوڑے دان پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گلبرک ٹاؤن میں دودھ کی مختلف شاپ کا معائنہ کیا اورمبارک ملک شاپ،ملنگی ملک شاپ،ملک سٹال، بسملہ اللہ ملک شاپ اور مبارک ملک شاپ کو دودھ میں کھولی برف استعمال کرنے اور دودھ کے نمونوں کے منفی رزلٹ آ نے پر 210 لیٹر دودھ ضائع کرکے بہتری کے احکامات جاری کردیے۔راوی ٹاؤن میں چراغ دین سویٹ کو صفائی کی ناقص صورتحال ،ورکرز کا جیولری پہن کر کام کرنے،سر کو ڈھانپ کر نارکھنے ،کھلے گٹراور کوڑے دان کی موجودگی،ٹوٹے فریج اور کھانے پینے کی اشیاء کو محفوظ کرنے کے نامناسب انتظامات پر 7 ہزار روپے، شالیمار ٹاؤن میں گولڈن نان شاپ کو 25 سو روپے اور کیک اینڈ بیکس کو 6 ہزار روپے جرمانہ اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔پنجاب فوڈاتھارٹی کی طرف سے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے اوراس بارے میں اتھارٹی کئی اشیاکے مضرہونے کے بارے میں عوام کوآگاہ کرچکی ہے ۔فوڈاتھارٹی حکام کے مطابق عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کوان کے منتظقی انجام تک پہنچایاجائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…