پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

خیبرپختونخواحکومت نے سرپرائز دیدیا،ملائشیا کے ساتھ تین بڑے معاہدے،تفصیلات جاری

datetime 4  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنے حقیقت پسندانہ اقدامات کی بدولت صوبے کو قومی اور بین الاقوامی سطح کی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش بنا دیا ہے اورصوبے کی قومی و عالمی اہمیت بڑھنے کے سبب صوبے میں صنعتی و معاشی سرگرمیوں کے نئے دروازے کھلنے لگے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اسلامی دنیا کے سرمایہ کاروں کو دعوت کا اعادہ کیا

پرویزخٹک نے کہاکہ غیرسرمایہ کار وہ پورے اعتماد کے ساتھ خیبر پختونخوا میں سرمایہ لگائیں جبکہ صوبائی حکومت اور عوام دونوں سطح پر ان کا مکمل اخلاص کے ساتھ خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے اس یقین دہانی کا بھی اعادہ کیا کہ سرمایہ کاروں اور سرمائے دونوں کی سیکیورٹی اور گارنٹی ہمارے ذمے ہو گی نیز انہیں ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی حکومت سی پیک کے تناظر میں سرمایہ کاری اور صنعتی بستیوں کی مکمل سکیورٹی کیلئے ایک علیحدہ فور س بھی بنا چکی ہے یاد رہے کہ اس فورس کیلئے درکار افسران اور اہلکاروں کی نشاندہی وزیراعلیٰ ہی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تین ماہ قبل ہو چکی ہے جبکہ اب اُن کی تعیناتی اور فعالیت کا طریقہ کار بھی حتمی مراحل میں ہے ۔ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملائشیاء کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی کی معیت میں سرمایہ کاروں کے گروپ کے ساتھ اسلامی بینکاری، تیل و گیس و پن بجلی اور صنعت و زراعت کے شعبوں میں تین مختلف معاہدوں کے بعد میڈیا بریفینگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہونے والی مفاہمت کی تین یادداشتوں کے تحت ملائیشیا ملٹی ملین ڈالر سرمایہ کاری سے خیبر پختونخوا میں اسلامی مائیکرو فنانس بینک کے قیام کے علاوہ اسلامک ہولڈنگ کمپنی قائم کرے گا، غازی کے مقام پر حلال گوشت کا پراسسنگ یونٹ قائم کیا جائے گا

پرویزخٹک نے کہاکہ مستند حلال پولیو ویکسین متعارف کی جائے گی جبکہ بینک آف خیبر اور ازمک اس سلسلے میں سرمایہ کاروں سے قریبی معاونت کرے گا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم، صوبائی چیف سیکرٹری عابد سعید، خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، توانائی اور دیگر محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں نیز ازمک، او جی ڈی سی ایل اور دوسرے صنعتی پیداوری شعبوں کے سربراہوں کے علاوہ بعض چیدہ مقامی صنعتکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے صوبے میں ملائشین سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اپنی بہترین اصلاحات کی بدولت ملائشیا نے تمام شعبوں میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کی ہے اور امت مسلمہ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جبکہ انکے تجربے اور سرمائے سے خیبر پختونخوا میں ترقی کے نئے افق روشن ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے قربت کے سبب خیبر پختونخوا نے تہذیب و تمدن اور ثقافت کے ساتھ ساتھ صنعت و حرفت اور معیشت کے لحاظ سے زبردست اہمیت حاصل کر لی ہے۔ چین، ایران ، کینیڈا، ڈنمارک اور برطانیہ سمیت کئی اسلامی اور یورپی ممالک نے یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ سی پیک کے تحت ہمارا صوبہ معاشی اور کاروباری حوالے سے کئی گنا زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے جبکہ ہم نے بھی بدلتے حالات کے سبب پوری تیاری کر لی ہے۔ صنعت و معیشت ،ماحولیات، زراعت ، معدنیات، سیاحت اور کاروبار کے تمام شعبوں میں ملکی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سہولیات گارنٹیوں اور پرکشش ترغیبات کے اعلانات اور پالیسیوں کی تیاری کے علاوہ ہم نے اگلے مہینے چین میں منعقد ہونے والے بیجنگ روڈ شو کے دوران بین الاقومی سرمایہ کاری کے لحاظ سے اہم ترین ایک سو منصوبے پیش کرنے کا پلان بنایا ہے تاکہ دنیا ہمارے صوبے میں سرمایہ کاری کے بیش بہا مواقع اور وسائل کی بہتات کے بارے میں جان سکے اور ان سے استفادے کے ضمن میں ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو باآسانی معاونت اور سہولیات بھی مہیا کرنے کے لئے دستیاب نظر آئیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…