بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرکے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظورکرلی

datetime 15  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کرلی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔کمیٹی نے نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کرلی۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے خلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کیتحت کارروائی ہوگی۔ حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلبا اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیزپاکستانیوں کو استثنیٰ ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق نان فائلرکی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پرپابندی کا مطلب ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام آنا ہی سمجھا جائے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے،نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس بھی بندکیاجاسکتاہے، 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والیلوگ بھی ہیں، ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کرچکے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنیکے لیے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…