دادو (این این آئی) انڈس ہائی وے پر ٹرک کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں سمیت 8 زخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق دادو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں ٹرک نے رکشہ کو ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 8 زخمی ہوگئے
۔پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ خیرپور ناتھن شاہ کے گاں مراد کھوسو کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار افراد درگاہ پر زیارت کے بعد واپس جا رہے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ، جس کی تلاش جاری ہے۔