اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

بااثر چوہدریوں نے محنت کش کے گھر داخل ہوکر جوان بیٹی کو بے آبرو کردیا

datetime 15  جون‬‮  2024 |

مریدکے( این این آئی) مریدکے کی آبادی معراج ٹائون میں بااثر چوہدریوں نے محنت کش کے گھر داخل ہوکر جوان بیٹی کو بے آبرو کردیا ،اسلحہ کو نوک پر یرغمال بناکر ماں کے سامنے بیٹی کو برہنہ کردیا اور ویڈیو بناتے رہے ،بیٹی کو بچانے کی کوشش کرنے والی ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، محنت کش نے بیوی ،بیٹیوں کے ہمراہ ڈی ایس پی دفاتر کے سامنے احتجاج کیا ، ڈی ایس پی مریدکے نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر مریدکے کی آبادی معراج ٹائون کے رہائشی محنت کش شہزاد احمد کے مطابق وہ محنت مزدوری کے سلسلہ میں شکر گڑھ گیا ہوا تھا اسکی اہلیہ عائشہ اور تین جوان بیٹیاں گھر میں اکیلی تھیں کہ رات کے وقت محلہ کا بااثر اوباش سجاول اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہوکر دیوار پھلانگ کر انکے گھر داخل ہوا اسکی جوان بیٹی کائنات جوکہ گھر کی چھت پر سوئی تھی کو بے آبرو کرنا چاہا شور مچانے پر اسکی اہلیہ اور دو بیٹیاں مدد کو پہنچیں تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر کے تمام افراد کو یرغمال بناکر سب کے سامنے بیٹی کائنات کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا اور تشدد کرکے زخمی کریا ۔بیٹی کی عزت اور جان بچانے کی کوشش کرنے والی ماں عائشہ کے جسم کی ہڈیاں توڑ کر زخمی کرکے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے گھر کے درو دیوار چھلنی ہو گئے ۔

ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ اگر پولیس کو اطلاع کی تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ۔ محنت کش نے بتایا کہ ملزمان بااثر ہیں اور چند پولیس اہلکاروں کی پشت پناہی حاصل ہے ،محنت کش بیوی اور بیٹیوں سمیت ڈی ایس پی مریدکے کے دفتر پہنچا اور احتجاج کرتے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ۔ڈی ایس اپی مریدکے چوہدری غلام مرتضی ڈوگر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا اور انکی گرفتاری کا حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…