کراچی (آئی این پی)چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ سری لنکن صدر کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے پر راضی ہیں،اس سال بنگلہ دیش کی اے کر کٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی،اگلے سال سے مزید غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی،بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز دبئی کی بجائے سری لنکا میں ہوگی۔ گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سری لنکن صدر کی دعوت پر سری لنکا گیا تھا۔
تینوں بورڈز کے درمیان بات چیت خوشگوار رہی،سری لنکن صدر کے ساتھ ملاقات مثبت رہی اور وہ اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر بھی راضی ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 2 بار بنگلہ دیش جا چکی، اب ان کے ساتھ سیریز کسی تیسری جگہ پر ہو گی،بنگلہ دیش کے خلاف سیریز دبئی میں کھیلنے میں نقصانات ہیں اس لیے بنگلہ دیش کے ساتھ اگلی سیریز سری لنکن میدانوں میں کھیلیں گے لیکن اگلے سال بنگلہ دیش کی قومی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کریگی۔



















































