اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

خانانی اینڈ کالیہ انٹرنیشنل ،منی لانڈرنگ کیس کا ڈراپ سین،امریکا میں اہم پاکستانی شخصیت کو بڑی سزاسنادی گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکا کی میامی جیل میں ایک سال سے زائد قید کی سزا کاٹنے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں پاکستانی شہری الطاف خانانی کو 68 ماہ قید اور 250000 ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ سزا 29 مارچ کو منظور کی گئی۔اکتوبر 2016 میں ہونے والے ایک معاہدے کے مطابق مجرم قرار دیے جانے کے بعد الطاف خانانی کی جانب

سے تفتیش کے دوران مکمل تعاون کرنے اور جرم کی وجوہات کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے انکشاف پر پروسیکیوشن کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ ان کے خلاف موجود دیگر 13 الزامات کو خارج کردیا جائے۔معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پروسیکیوشن کی جانب سے سزا کے حوالے سے نرمی کی تجویز پیش کی جائے گی کیونکہ خانانی نے مذکورہ جرم ‘کی تفتیش اور پروسیکیوشن میں انتظامیہ سے تعاون کیا ہے’۔بڑے پیمانے پر ہونے والی تحقیقات کے دوران، جس میں 3 ممالک کی 6 مختلف ایجنسیاں تعاون کررہی تھیں، یہ بات سامنے آئی کہ الطاف خانانی سے طلب کیا گیا تعاون انھیں پیش کی گئی سزا میں نرمی سے کہیں زیادہ تھا۔تقریبا ایک دہائی کیلئے خانانی اینڈ کالیہ انٹرنیشنل (کے کے آئی) پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے نفیس ایکسچینج کمپنی تھی، جس کا نیٹ ورک دنیا بھر میں موجود تھا اور وہ دنیا میں اپنے گاہکوں کیلئے اربوں ڈالر منتقل کیا کرتی تھی۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق خانانی کے گاہکوں میں چین، میکسیکو اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ گروہ اور معروف دہشت گرد تنظیمیں شامل تھیں۔امریکا کے محکمہ خزانہ نے الطاف خانانی کی امریکا میں گرفتاری کے کچھ ماہ بعد نومبر 2015 میں کہا تھا کہ ‘الطاف خانانی لشکر طیبہ، داد ابراہیم، القاعدہ اور جیش محمد سے اپنے تعلقات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…