جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

داعش سربراہ البغدادی نے امریکہ کو بھی چکمہ دیدیا،انٹیلی جنس رپورٹ میں حیرت انگیزانکشاف

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے کہا ہے کہ تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی افواج کو اس مقام کے بارے میں کوئی علم نہیں جہاں دہشت گرد تنظیم داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی روپوش ہے۔امریکی نیوز نیٹ ورک’’ اے بی سی ‘‘کے انسداد دہشت گردی کے ایک اعلی اہل کار کا کہنا ہے کہ البغدادی اس وقت موصل میں موجود نہیں ہے اور اس کی حالیہ مقام یا موصل سے کوچ کرنے کے وقت کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔

اہل کار نے مزید بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہفتے سے ہی انسداد دہشت گردی کی امریکی ٹیمیں یہ سمجھ رہی تھیں کہ انہوں واقعتا داعش کے سرغنہ کی جگہ شناخت کر لی ہے اور یہ کہ اسے موصل کے اندر محصور کر لیا گیا ہے۔ تاہم تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ نے اس خیال کو غلط ثابت کر دیا اور یہ کہ البغدادی اب موصل میں محصور نہیں۔ایک دوسرے اعلی ذمے دار کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کا خیال تھا کہ داعش کا سرغنہ شہر کی گنجان آباد سڑکوں کے بیچ کسی مذہبی نوعیت کے مقام پر چھپا ہوا ہے لہذا امریکی افواج شہریوں کی بڑی تعداد کی ہلاکت کے اندیشے اور اس مقام کی مذہبی حیثیت کے سبب اس جگہ کو نشانہ نہیں بنا سکیں۔گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکی افواج کو پورا یقین تھا کہ البغدادی ایک ہی جگہ پر روپوش ہے اور وہ متحرک نہیں ہے۔ امریکی ذمے داران نے ان میڈیا رپورٹوں کی تردید بھی کی جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ البغدادی مسلسل طور اپنی جگہ تبدیل کر رہا ہے اور غالبا وہ شام میں داعش کے گڑھ الرقہ شہر منتقل ہو چکا ہے۔یہ بات معروف ہے کہ داعش کا سرغنہ اپنے گرد کئی مسلح ذاتی محافظین رکھتا ہے جو بھاری ہتھیاروں اور بارودی بیلٹوں سے لیس ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے البغدادی کو گرفتار کرنا انتہائی دشوار مسئلہ ہے۔یاد رہے کہ البغدادی اب تک صرف ایک مرتبہ منظر عام پر آیا ہے جب 2014 میں اس نے موصل کی ایک مسجد میں خود کو تنظیم کا “خلیفہ” ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس انے اپنے آخری آڈیو پیغام میں اپنے پیروکاروں پر زور دیا تھا کہ وہ موصل کے دفاع کے لیے جان کی بازیں لگا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…