اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے 2013ء کے الیکشن کو امریکہ ، سعودی عرب اور سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر نے نوازشریف کو کامیاب کرانے کے بیان کو ذاتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیان سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔منگل کے روز تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق
نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ شب ٹی وی شو میں کہا تھا کہ 2013ء کا الیکشن امریکہ ، سعودی عرب اور سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے نوازشریف کو جتوایا تھا جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوراً انہیں بیان واپس لینے کا کہا جس کے بعد میں نے ٹوئٹر سمیت نجی ٹی وی چینلز پر بھی اعتراف کیا ہے کہ یہ بیان میرا ذاتی بنیاد پر تھا اس سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں۔#/s#



















































