کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر صوبہ بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرآج سندھ بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پر تمام
سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بند ہونگے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی 38 ویں برسی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی.تقریبات منعقد کی جائیں گی



















































