منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سڑکیں بنانے میں مشہور ن لیگ کی حکومت نے سڑکوں کی تعمیرپر ہی پابندی لگادی،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 4  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی )پنجاب حکومت نے ریلوے لائن کو کراس کرنے والی نئی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ بات وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب جہانزیب خان نے محفوظ لیول کراسنگز کے حوالے سے دی گئی ایک بریفنگ میں بتائی جو سوموار کے روز یہاں لاہور میں دی گئی۔ بریفنگ اجلاس میں پاکستان ریلویز اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر ریلویز

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئی سڑکیں ڈیزائن کرتے وقت ریلوے لائنوں پر انڈر پاسزاور فلائی اوورز کا آپشن اور بجٹ رکھا جائے۔اس موقع پرچیئر مین پی اینڈ ڈی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت 75 ان مینڈ لیول کراسنگز کواسی برس جون تک مینڈ اور سگنلڈ کرنے کے لئے 778 ملین جاری کردے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اس سے پہلے صوبے کے 75 خطرناک لیول کراسنگز کو مینڈ اور سگنلڈ کر چکی ہے۔اجلاس میں لیول کراسنگز پر بی او ٹی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنانے پر اتفاق رائے ہوگیا اس حوالے سے ریلویز اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سات لیول کراسنگز پر مشترکہ سروے کریں گے۔اجلاس میں ریلوے کا پنجاب حکومت کی فنانسنگ سے بننے والے پھاٹکوں کے جوائنٹ مانیٹرنگ میکانزم پر اتفاق رائے ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدجاوید انور،مشیر ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر ہمایوں رشید، چیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحید، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان ڈوگر اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔خواجہ سعدرفیق نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی بحالی کے ساتھ ساتھ حادثات کی روک تھام ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور اس کے لیے دن رات کام کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ساتھ حادثات کی روک تھام ہماری ترجیحات میں شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…