لاہور( آئی این پی) وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صحت اورمیعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ویجیلنس سیل کی نشاندہی پر جعلی دودھ اور مکھن سے ڈیری پراڈکٹس بنابے والا یونٹ پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے قریب کالا خطائی روڈ پر کوالٹی ڈیری آئس کریم کے نام سے چلنے والا یونٹ پاوڈر اور
کیمیکل سے دودھ اور مکھن بنا کر آئس کریم تیار کرتا تھا۔ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ فیکٹری میں استعمال ہونے والے تمام پاوڈر، کیمیکل اور دیگر اجزاء بھی ایکسپائر پائے گئے۔ ایکسپائر کیمیکل اور پاوڈر سے بنی اشیاء کو غلط لیبل لگا کر ڈیری پراڈکٹس ظاہر کیا جا رہا تھا۔ ایسی اشیاء بچوں اور بڑوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کو شدید متاثر کرتی ہیں۔ فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے تمام سٹاک کو ضبط کرلیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر کے تمام اتوار بازاروں کی چیکنگ کی اور ناقص اشیاء بیچنے والوں کووارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ناقص اشیاء موقع پر تلف کر دیں ۔ مجموعی طور پر 320کلو ناقص پھل اور سبزیاں تلف کیں گیئں۔شادمان، سمن آباد، وحدت کالونی، علامہ اقبان ٹائون ، شالیمار ٹائون اور ماڈل ٹائون اتور بازاروں کی چیکنگ کی گئی اور سب سے زیادہ شادمان اتوار بازار میں 235کلو ناقص اشیاء تلف کیں گئیں۔علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر کے تمام اتوار بازاروں کی چیکنگ کی اور ناقص اشیاء بیچنے والوں کووارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ناقص اشیاء موقع پر تلف کر دیں ۔ مجموعی طور پر 320کلو ناقص پھل اور سبزیاں تلف کیں گیئں۔شادمان، سمن آباد، وحدت کالونی، علامہ اقبان ٹائون ، شالیمار ٹائون اور ماڈل ٹائون اتور بازاروں کی چیکنگ کی گئی اور سب سے زیادہ شادمان اتوار بازار میں 235کلو ناقص اشیاء تلف کیں گئیں۔