پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کون عمران خان ؟ میں ان کو نہیں جانتا ۔۔ سردار ایاز صادق نے کپتان کے بارے میں ایسا کیوں کہا ؟

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات ہیں مگر بتاؤں گا نہیں ‘آرمی چیف سے کوئی بھی مل سکتا ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ‘فوجی عدالتوں کا فیصلہ مجبوری سے کیا ہے پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئیگا ہم اس کو تسلیم کر یں گے‘وزیر اعظم نوازشریف ہمیشہ سے عدالتوں سے کا احترام کرتے ہیں ‘ ‘

کچھ لوگوں نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو متنازعہ بنانے کی کوشش کیں ہیں ‘(ن) لیگ کی حکومت ملک میں لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل کا حل کر یگی اور ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ‘عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مکمل طور پرحل ہو جائیگا اور ماضی کے مقابلے میں آج ملک میں لوڈشیڈ نگ انتہائی کم ہے اور حکومت نے وعدہ کر رکھا ہے کہ 2018کے انتخابات تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کون ہیں؟میں انکو نہیں جانتا اس لیے کسی سنجیدہ شخص کی بات کی جائے تو اچھا ہوگا جہاں تک انکی آرمی چیف سے ملاقات کا تعلق ہے تو میں اسکی تفصیلات جانتا ہوں مگر بتاؤں گا نہیں اور ویسے آرمی چیف سے کوئی بھی ملاقات کر سکتا ہے اس میں کوئی پابندی یا رکاوٹ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب سے ملکر مشتر کہ طور پر فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ کیا مگریہ فیصلہ مجبوری کے تحت ہی کیا گیا مگر اب سب جماعتیں فوجی عدالتوں پر متفقہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ کب آتا ہے یہ سپر یم کورٹ کو ہی پتہ ہے مگر وزیر اعظم نوازشریف اور حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ جو بھی فیصلہ آئیگا وہ ہم تسلیم کریں گے اس لیے سب کو فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سر مایہ کاری آج ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی چین کی جانب سے بھی اربوں روپے کی سر مایہ کاری پاکستان میں آئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…