منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

بارشوں کا نیا سلسلسہ کب سے شروع ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

datetime 2  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے سوموار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہوائوں کے باعث گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرجبکہ منگل اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر حارث بن نسیم کے مطابق سوموار سے بدھ کے دوران

راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہوائوں ٗآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سوموار ٗمنگل کے روز کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو؟ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔منگل سے جمعرات کے دوران راولپنڈی ٗ اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا ، بالائی پنجاب (راولپنڈی ، سرگودھا،فیصل آباد )، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان، ساہیوال میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو؟ں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…