جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

محمد عرفان کے بیان ریکارڈ کراتے ہی بڑے بڑے بھارتی زد میں آگئے ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے اور خفیہ ادارے نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا اور خفیہ ادارے نے کھلاڑیوں کے موبائل فون ڈیٹا کی مکمل فہرستیں غیر ملکی فون کمپنیوں سے منگوانے کی سفارشات بھجوا دی ہیں جبکہ سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے بھارت کے بڑے جواریوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں ،

جن میں پٹیل شرما،وشواناتھ پنڈت ،چوہان شکیل کنگ ودیگر شامل ہیں اور ان افراد پر آئی پی ایل ،لیگ میچ پر جوا کروانے کے علاوہ بھارتی کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دینے کے الزامات بھی ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر خفیہ ادارے کے افسروں نے دبئی میں ہونیوالی پی ایس ایل کی مکمل معلومات حاصل کیں جس کے مطابق میچ شروع ہونے سے دو روز قبل ہی بڑے بکیوں نے دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے اپنے کارندوں سلیم پاشا،ممتاز راٹھور،وشواناتھ ،سورج کمار سنگھ،پردپ شرما کے نام پر بک کروالئے تھے ،بڑے بکیوں اور جواریوں نے پلان تیار کیا ،لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے کھلاڑٰیوں سے رابطے کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے پی ایس ایل میچ سے کچھ عرصہ قبل ہی لاہور میں چند کھلاڑیوں سے بکیوں نے رابطے کئے اور ملاقات کر کے تمام معاملات کو طے کر لیا گیا تھا ،وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرائم یونٹ نے کھلاڑیوں

کے بکیوں کے ساتھ رابطے اور ملاقاتوں کے تمام ثبوت حاصل کر لئے تھے جبکہ اسی حوالے سے شاہ زیب ،عرفان شرجیل خان،ناصر جمشید اور خالد لطیف سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی گئی ،ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں سپاٹ فکسنگ جای ہے جسکا سب سے بڑا نیٹ ورک بھارت میں نئی دہلی اور

ممبئی میں ہے اور اس نیٹ ورک میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اور اداکارائیں بھی شامل ہے جبکہ اس نیٹ ورک کے دیگر بڑے بکی اور جواری کراچی میں لانڈھی ،ڈیفنس ،اسلام آباد میں جی سیون،لاہور میں ڈیفنس اور جوہرٹاؤن میں موجود ہیں اور یہ نیٹ ورک ساؤتھ افریقہ ،دبئی بھارت سمیت

دیگر ممالک میں بھی موجود ہے،خفیہ ادارے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹٰم نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اہم شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور کیس کے حوالے سے پی سی بی سے کوئی تعاون نہیں لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق باؤلر محمد عرفان کے بیانات کے بعد ٹیم نے ویڈیو و

دیگر اہم شواہد اکھٹے کئے ہیں ،اس حوالے سے ڈا ئریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی ،کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے جو جلد سب کے سامنے آجائے گی ،جواریوں اور بکیوں میں بعض غیر ملکی بھی شامل ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…