پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

پی ایس ایل کو ناکام کرنے کیلئے بھارتی سازش بے نقاب سپاٹ فکسنگ میں کون ملوث نکلا؟

datetime 31  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے اور خفیہ ادارے نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا اور خفیہ ادارے نے کھلاڑیوں کے موبائل فون ڈیٹا کی مکمل فہرستیں غیر ملکی فون کمپنیوں سے منگوانے کی سفارشات بھجوا دی ہیں جبکہ سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے بھارت کے بڑے جواریوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں ،جن میں پٹیل شرما،وشواناتھ پنڈت ،چوہان شکیل کنگ ودیگر شامل ہیں اور ان افراد پر آئی

پی ایل ،لیگ میچ پر جوا کروانے کے علاوہ بھارتی کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دینے کے الزامات بھی ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر خفیہ ادارے کے افسروں نے دبئی میں ہونیوالی پی ایس ایل کی مکمل معلومات حاصل کیں جس کے مطابق میچ شروع ہونے سے دو روز قبل ہی بڑے بکیوں نے دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے اپنے کارندوں سلیم پاشا،ممتاز راٹھور،وشواناتھ ،سورج کمار سنگھ،پردپ شرما کے نام پر بک کروالئے تھے ،بڑے بکیوں اور جواریوں نے پلان تیار کیا ،لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے کھلاڑٰیوں سے رابطے کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے پی ایس ایل میچ سے کچھ عرصہ قبل ہی لاہور میں چند کھلاڑیوں سے بکیوں نے رابطے کئے اور ملاقات کر کے تمام معاملات کو طے کر لیا گیا تھا ،وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرائم یونٹ نے کھلاڑیوں کے بکیوں کے ساتھ رابطے اور ملاقاتوں کے تمام ثبوت حاصل کر لئے تھے جبکہ اسی حوالے سے شاہ زیب ،عرفان شرجیل خان،ناصر جمشید اور خالد لطیف سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی گئی ،ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں سپاٹ فکسنگ جای ہے جسکا سب سے بڑا نیٹ ورک بھارت میں نئی دہلی اور ممبئی میں ہے اور اس نیٹ ورک میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اور اداکارائیں بھی شامل ہے جبکہ اس نیٹ ورک کے دیگر بڑے بکی اور جواری کراچی میں لانڈھی ،ڈیفنس ،اسلام

آباد میں جی سیون،لاہور میں ڈیفنس اور جوہرٹاؤن میں موجود ہیں اور یہ نیٹ ورک ساؤتھ افریقہ ،دبئی بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہے،خفیہ ادارے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹٰم نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اہم شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور کیس کے حوالے سے پی سی بی سے کوئی تعاون نہیں لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق باؤلر محمد عرفان کے بیانات کے بعد ٹیم نے ویڈیو و دیگر اہم شواہد

اکھٹے کئے ہیں ،اس حوالے سے ڈا ئریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہوگی ،کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے جو جلد سب کے سامنے آجائے گی ،انہوں نے کہا جواریوں اور بکیوں میں بعض غیر ملکی بھی شامل ہیں اس حوالے سے غیر ملکی خفیہ اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…